انسداد تجاوزات آپریشن ،11ٹرک تجاوزات سامان ضبط

انسداد تجاوزات آپریشن ،11ٹرک تجاوزات سامان ضبط

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )بلدیہ عظمیٰ لاہور کا شہر بھر میں جامع حکمت عملی کے تحت تجاوزات کے مستقل خاتمے کے لئے آپریشن جاری ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ رافعہ حیدر کی ہدایت پر شہر میں انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے ۔ تمام زونز میں بینز، سٹریمر ہٹانے ،انسداد تجاوزات اور لائن مارکنگ کی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 11 ٹرک تجاوزات سامان ضبط کیا گیا ہے ۔ 130 عارضی تجاوزات کا سامان ضبط کیا گیا۔ شہر کی اہم شاہراہوں اور علاقوں سے 480 بینر اور سٹریمر ہٹائے گئے ۔انسداد تجاوزات کارروائیوں میں 73 چالان جاری کئے گئے ہیں۔ چیل گوشت بیچنے والے 4 پوائنٹس کو ختم کرا دیا گیا۔ زونل افسرون کی جانب سے مخصوص حدود میں کاروبار کے لئے لائن مارکنگ کی نگرانی بھی جاری ہے ۔ رافعہ حیدر نے کہا کہ تجاوزات سے متعلق سوشل میڈیا پر بھی موصول ہونے والی شکایت کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے ۔ شہری بلدیہ عظمیٰ سے متعلق شکایت کی صورت میں ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ٹیوٹر اور فیس پر اطلاع دے سکتے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں