ریلوے میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فیول مینجمنٹ سسٹم کا آغاز

ریلوے میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فیول مینجمنٹ سسٹم کا آغاز

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ریلویز میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فیول مینجمنٹ سسٹم کا آغاز ہو گیا،اب پی ایس او، ریلوے کی آئل سپلائی فسیلیٹی کے اندر فیول کی فراہمی یقینی بنائے گا۔

ریلوے نے پی ایس او سے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فیول مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے فیول فراہمی کا معاہدہ کرلیا، سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ایس او کے پاس فیول مینجمنٹ کا جدید ترین نظام موجود ہے جس سے اب ریلوے بھی استفادہ کرے گا ،معاہدے سے ریلوے کے تیل سپلائی والے مراکز اوگرا کے معیار کے مطابق اپ گریڈ ہو جائیں گے ، تیل سپلائی مراکز کی انشورنس بھی ہو گی اور یہاں دنیا کا بہترین فائر فائٹنگ نظام بھی انسٹال کیا جائے گا، ابتدائی طور پر کراچی اور لاہور میں یہ سسٹم لگایا جا رہا ہے ،جلد ہی دیگر چھ سائٹس پر بھی کام شروع ہو جائے گا،اس سسٹم سے ریلوے کے مالی وسائل کی بچت ہوگی اور فیول کے ضیاع کو روکا جا سکے گا، سسٹم سے فیول چوری کا امکان ختم ہو جائے گا۔دریں ااثنا ریلوے پولیس نے سکھ یاتریوں کی آمد اور قیام کے موقع پر سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں