پی پی 158،ضمنی الیکشن :وزیر اعظم کی خالی سیٹ پر 22امیدوار

 پی پی 158،ضمنی الیکشن :وزیر اعظم کی خالی سیٹ پر 22امیدوار

لاہور ( سپیشل رپورٹر)حلقہ پی پی 158 میں ضمنی انتخابات،پنجاب اسمبلی کا حلقہ پی پی 158 لاہور کا ہائی پروفائل حلقہ بن گیا،وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف خالی کئے جانے کے باعث یہ حلقہ غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا۔

حلقہ پی پی 158 میں مسلم لیگ ن کے چودھری محمد نواز اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار مونس الٰہی میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ،حلقہ پی پی 158 میں 22 امیدوار مدمقابل ہیں ،حلقہ پی پی 158 میں کل پولنگ عملہ 980 افراد پر مشتمل ہے ،حلقہ پی پی 158 میں کل رجسٹرڈ وٹوں کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار 616 ہے ،حلقہ پی پی 158 میں مرد وٹوں کی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 818اور خواتین ووٹوں کی تعداد 82 ہزار 798 ہے ،حلقہ پی پی 158 میں پولنگ سٹیشنوں کی تعداد 116 ہے ،حلقہ پی پی 158 میں 44 مرد پولنگ سٹیشن 43خواتین اور 29 مشترکہ پولنگ سٹیشن ہیں،حلقہ پی پی 158 میں کل 272بوتھ، مردوں کے 152اور خواتین کے 120 بوتھ ہیں،حلقہ پی پی 158 میں کاہنہ، اٹاری سروبہ، دولوکلاں اور خورد، یوحنا آباد، سیٹلائٹ ٹاؤن اورعارف ٹاؤن ،حلقہ پی پی 158 میں نشتر ٹاؤن گلیکسو ٹاؤن عیسیٰ نگر خالق نگر جھٹول ،بلہڑ اور لیل بھی شامل ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں