پاکستانی فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں حلقہ خواتین جماعت اسلامی

 پاکستانی فلسطینیوں کیساتھ کھڑے  ہیں حلقہ خواتین جماعت اسلامی

لاہور(سیاسی نمائندہ)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ ہم دنیا کو بتادینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی عوام اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

ہم اہل غزہ کے مصائب اور اسرائیل کی سفاکیت کو بھولے نہیں ہیں ۔ قبلہ اول کی آزادی اور حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔آج لاہور کے طول وعرض سے بڑی تعداد میں مرد خواتین اور بچے لبیک یا اقصیٰ مارچ میں شریک ہو کر دینی حمیت کا ثبوت دیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں