متروکہ وقف املاک بورڈ ننکانہ میں قبضہ مافیا کے سامنے بے بس

متروکہ وقف املاک بورڈ ننکانہ میں قبضہ مافیا کے سامنے بے بس

لاہور (نمائندہ دنیا)متروکہ وقف املاک بورڈ ننکانہ میں قبضہ مافیا کے سامنے بے بس ہو گئی۔ رمضان کے آخری عشرے اور عید کی چھٹیوں میں مجموعی طور پر 21 کمرشل تعمیرات کر لی گئی۔

 جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے میونسپل ننکانہ کی حدود میں زرعی رقبے کی لیز ختم کرنے کے لئے چیئرمین بورڈ کو لیٹر لکھ دیا ۔ون مین کمیشن اجلاس میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ ننکانہ میں 18 ہزار ایکڑ اراضی پر قبضہ مافیا قابض ہے اور متروکہ وقف املاک بورڈ ننکانہ میں تعینات اعلٰی افسران و ملازمین کی ملی بھگت سے قبضے کرائے گئے ہیں ۔موجودہ سیکرٹری نے بھی اپنی تعیناتی کے بعد قبضہ گروپ کے خلاف کارروائیوں کا دعوی ٰکیا مگر وہ مکمل طور پر ناکام رہے اور صرف رمضان کے آخری عشرے اور عید کی چھٹیوں میں کروڑں روپے کی کمرشل اراضی پر 21 کمرشل تعمیرات کی گئیں ،اطلاع ملنے پر سیکرٹری خود بھی موقع پر پہنچے مگر قبضہ گروپ زیادہ بااثر نکلا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں