ایپ پر گرانفروشی سے متعلق 94ہزار شکایات کاازالہ

ایپ پر گرانفروشی سے متعلق 94ہزار شکایات کاازالہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اشیائے خورونوش کی قیمتیں جاننے اور متعلقہ شکایات کے اندراج کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی حکومت پنجاب کیلئے وضع کردہ \'قیمت پنجاب\' ایپ پر شہریوں کی جانب سے اب تک گراں فروشی سے متعلق 94,393 اندراج شدہ شکایات میں سے ضلعی انتظامیہ نے 94,277 شکایات کا ازالہ کر دیا ہے ۔

مزید یہ کہ مانیٹرنگ و جرمانوں کیلئے قیمت پنجاب کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ایپ سے منسلک کیا گیا ہے ، جس کے ذریعے اب تک 2 کروڑ سے زائد انسپکشنز کی جا چکی ہیں جبکہ گرانفروشی کی مد میں ای پے پنجاب کے ذریعے ساڑھے 10 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا جا چکا ہے ۔اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ ایپ کی مدد سے شہریوں کو اشیائے خورونوش کی خریداری میں قابل قدر ریلیف حاصل ہوا ہے جبکہ گھر بیٹھے ایپ سے اشیائے ضروریہ گوشت، سبزی، دالوں وغیرہ کی قیمتیں دیکھی جا سکتی ہیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹسز اور اہم خبریں بھی ایپ پر دیکھی جا سکتی ہیں اور صارفین کی رہنمائی کیلئے ایپ انگلش اور اردو دونوں زبانوں میں دستیاب ہے جبکہ ایپ میں آواز کے ذریعے قیمت جاننے کی آپشن بھی دی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں