جوہر ٹاؤن پبلک یوٹیلیٹی سائٹ سے تجاوزات ہٹا دی گئیں

 جوہر ٹاؤن پبلک یوٹیلیٹی سائٹ  سے تجاوزات ہٹا دی گئیں

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے کی پراپرٹیز پر نگرانی کا عمل سخت ، ایل ڈی اے ٹیموں کا جوہر ٹاؤن سی بلاک نزد پی آئی روڈ پر آپریشن، ایل ڈی اے ٹیموں نے 308 سی جوہر ٹاؤن پبلک یوٹیلیٹی سائٹ سے تجاوزات ہٹا دیں۔

کروڑوں روپے مالیت کی 16 کنال اراضی پر پرائیویٹ افراد نے جھگیاں بنا کر قبضہ کر رکھا تھا، ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون ایل ڈی اے معظم رشید کی نگرانی میں ایل ڈی اے ٹیموں نے کارروائی کی۔آپریشن میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ ونگ اور پولیس نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں