پنجاب کے چڑیا گھروں کو پلاسٹک بیگز فری زون بنانے کا فیصلہ

پنجاب کے چڑیا گھروں کو پلاسٹک بیگز فری زون بنانے کا فیصلہ

لاہور (ویمن رپورٹر)محکمہ وائلڈ لائف نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے چڑیا گھروں کو پلاسٹک فری زون بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ ڈی جی وائلڈ لائف نے اس سلسلے میں تمام چڑیا گھروں کی انتظامیہ کو ہدایات پر مبنی مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں ڈی جی وائلڈ لائف نے چڑیا گھروں کی حدود میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے اور چڑیا گھروں میں پلاسٹک بیگ لانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور اس حوالے سے چڑیا گھروں کے باہر آگاہی بینرز نصب کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔یہ اقدام پنجاب حکومت کے پلاسٹک بیگز کے خاتمے کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں