شاہدرہ میٹروبس کی ازسرنوتعمیر، شہری سہولت سے محروم

شاہدرہ میٹروبس کی ازسرنوتعمیر، شہری سہولت سے محروم

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے نے شاہدرہ سٹیشن کا تعمیراتی کام 99 فیصد مکمل کر لیا، محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سٹیشن کا چارج لینے سے عاری ہیں۔

 محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی طرف سے تاخیر کے سبب میٹرو بس کا روٹ مکمل نہیں چلایا جارہا، گزشتہ چھ ماہ سے شاہدرہ کے رہائشی میٹرو بس سٹیشن سے محروم ہیں، تعمیراتی کام مکمل ہونے کے باوجود مسافروں کو شاہدرہ سٹیشن پر جانے کی اجازت نہیں ہے ، شاہدرہ فلائی اوور کی تعمیر کے دوران شاہدرہ میٹرو سٹیشن گرا دیا گیا، شاہدرہ میٹرو سٹیشن کی ریویمپنگ کے لیے نیا سٹیشن تعمیر کیا جانا تھا، شاہدرہ نئے میٹرو سٹیشن کی تعمیر کے لیے 14 کروڑ 34 لاکھ 39 ہزار روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ، شاہدرہ میٹرو سٹیشن کی تعمیر کا کام 15 مارچ تک مکمل کیا جانا تھا، ایل ڈی اے نے شاہدرہ پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے میٹرو بس کا جنگلہ توڑا، میٹرو بس کے شاہدرہ سٹیشن پر کھدائی کے بعد مٹی کے پہاڑ بن چکے ہیں،میٹرو بس کی 2013 میں تعمیر کے بعد پہلی بار سرکاری محکمے کی جانب سے جنگلے کی مسماری کی گئی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں