غیر قانونی تعمیرات 1800 املاک کے خلاف کارروائی

 غیر قانونی تعمیرات 1800 املاک کے خلاف کارروائی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کا اجلاس ہوا جس میں ٹاؤن پلاننگ ونگ کی گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹاؤن پلاننگ ونگ نے گزشتہ 6 ماہ میں 3500 سے زائد رہائشی بلڈنگ پلان، 450 کمرشل پلان، 230 کمرشلائزیشن کیسز اور 530 کمپلشن سرٹیفکیٹ جاری کیے ۔ غیر قانونی تعمیرات و کمرشلائزیشن پر 1800 سے زائد املاک کے خلاف کارروائی کی گئی۔اجلاس میں ٹاؤن پلاننگ ونگ میں جاری ریفارمز بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ٹاؤن پلاننگ ونگ میں نقشوں کے پروٹوٹائپ کی ای لائبریری کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈو سیل پر محکمہ ماحولیات کے تعاون سے انوائرنمنٹ کا خصوصی کاؤنٹر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ائیز آف ڈوئنگ بزنس کے تحت کاروباری افراد کو نقشوں کی منظوری کے پراسس کو آسان بنایا جائے ۔ ٹیپا، واسا، سول ڈیفنس، ماحولیات سے این او سی کے حصول کے دورانیہ کو مانیٹر کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں