والڈ سٹی اتھارتی کا شاہدرہ کمپلیکس میں فوٹو واک کا اہتمام

والڈ سٹی اتھارتی کا شاہدرہ کمپلیکس میں فوٹو واک کا اہتمام

لاہور (سٹی رپورٹر) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے شاہدرہ کمپلیکس میں فوٹو واک کا اہتمام کیا جس میں 300 فوٹوگرافرز نے شرکت کی جنہوں نے کمپلیکس کی عمارتوں کا دورہ کیا۔

ترجمان والڈ سٹی کے مطابق اس فوٹو واک کا بنیادی مقصد عوام کی شاہدرہ کمپلیکس کی عمارتوں کی تاریخی اہمیت کی طرف توجہ دلانا تھا، جو عرصہ دراز سے بے توجہی کا شکار تھیں،سال 2023 میں شاہدرہ کمپلیکس کو والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کو منتقل کر دیا گیا ۔ جہانگیر کا مقبرہ، مقبرہ آصف خان، مقبرہ نورجہاں اور اکبری سرائے پر مشتمل شاہدرہ کمپلیکس کے اندر ہر ایک عمارت اپنی انفرادی تاریخی اہمیت رکھتی ہے ۔تقریب کے اختتام میں شرکا نے ہیر گوئی اور بانسری کی پرفارمنس سے خوب لطف اٹھایا۔ والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری نے اس طرح کی تقریبات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ایسی فوٹو واکس لوگوں کو ان کے لئے دستیاب تاریخی وتفریحی مواقع کے بارے میں آگاہ کرنے اور ہمارے پاس موجود تاریخی ورثے کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لئے ضروری ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں