گورنر پنجاب سے زیر تربیت افسروں کے وفد کی ملاقات

گورنر پنجاب سے زیر تربیت  افسروں کے وفد کی ملاقات

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے 47 ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور پہلے سپیشلائزڈ ٹریننگ کورس کے زیر تربیت افسروں کے وفد نے ڈائریکٹر سول سروسز اکیڈمی ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی قیادت میں ملاقات کی۔

گورنر نے وفد کو خوش آمدید کہا اور انہیں گورنر ہاؤس کی تاریخ سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کا ملک کے انتظامی امور چلانے اور ترقی میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول سروس کا مطلب عوام کی خدمت ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں