مختلف واقعات میں 3 افراد زندگی کی بازی ہارگئے

مختلف واقعات میں 3 افراد زندگی کی بازی ہارگئے

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)شہر لاہور میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، داتا دربار سلام کے لیے آنے والا شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا۔۔۔

 مزنگ لٹن روڈ سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت نہ ہو سکی، کیمپ جیل کا قیدی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا، 27 سالہ ناصر ولد محمد عاشق چوری کے مقدمے میں قید تھا، گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں