علما اکیڈمی منصورہ کے زیر اہتمام 28 اپریل کو حج تربیت گاہ ہوگی

علما اکیڈمی منصورہ کے زیر اہتمام  28 اپریل کو حج تربیت گاہ ہوگی

لاہور(سٹاف رپورٹر)علما اکیڈمی منصورہ کے زیر اہتمام 28 اپریل بروز اتوار صبح 9 بجے الحمرا ہال 2 میں عازمین حج کی تربیت گاہ ہوگی۔

 حج تربیت گاہ سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، ڈائریکٹر علما اکیڈمی منصورہ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، آفتاب فروغ زیدی، ڈاکٹر علامہ سرفراز اعوان عازمین حج سے مختلف موضوعات پر اظہار خیال کریں گے۔ اس موقع پر عازمین حج کی تربیت گاہ کے شرکا میں تحائف بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں