سی اے اے:انتظامیہ سے پنشن اضافے پر مذاکرات ناکام

سی اے اے:انتظامیہ سے پنشن اضافے پر مذاکرات ناکام

لاہور (نیوز رپورٹر) سول ایوی ایشن کی انتظامیہ اور پنشنرز کے درمیان پنشن اضافے پر مذاکرات ناکام ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے ہیڈکوارٹرز کراچی میں جاری 2 گھنٹے طویل اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس سی اے اے شعبہ فنانس، ایچ آر اور تین رکنی پنشنرز وفد کے درمیان ہوا، جس میں 4 سال سے پنشن اضافے کے فارمولے پر سی اے اے انتظامیہ اور پنشنرز میں ڈیڈلاک برقرار رہااور مذاکرات ناکام ہوگئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں