وزیر سوشل ویلفیئر یتیم بچوں کیساتھ بس میں بیٹھ کرقذافی سٹیٖڈیم پہنچے

وزیر سوشل ویلفیئر یتیم بچوں کیساتھ  بس میں بیٹھ کرقذافی سٹیٖڈیم پہنچے

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ یتیم بچوں کے ہمراہ بس میں بیٹھ کر قذافی سٹیڈیم پہنچے۔

ماڈل چلڈرن ہوم اور کاشانہ کے بے سہارا بچوں کو وی وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ سٹیڈیم تک لے جایاگیا۔محکمہ کی جانب سے بے سہارا بچوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پی سی بی کے تعاون سے یہ اقدام اٹھایا گیا۔ بچے اونچی آواز میں نعرے بلند کرتے رہے۔ سرفراز نواز انکلوژر پاکستان زندہ باد، سی ایم پنجاب پائندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں