پنجاب فوڈ اتھارٹی:سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس تشکیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی:سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس تشکیل

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے وزیر خوراک بلال یاسین کی قیادت میں سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔

صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس سپلائی ہونے والے گوشت کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنائے گی،معیاری گوشت کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناکہ بندیوں اور میٹ شاپس کی چیکنگ کے دوران 60ہزار کلو ناقص اور غیر معیاری گوشت تلف کیا ہے ، صحت دشمن عناصر کو کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، فوڈ سیفٹی ٹیمیں صبح شام فیلڈ میں متحرک ہیں، عوام الناس تک معیاری دودھ، گوشت اور خوراک کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل چیکنگ کا عمل جاری ہے ۔شہری بازار سے اشیائے خورونوش خریدنے سے پہلے اس کا معیار، لیبل اور ایکسپائری ضرور دیکھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں