سی ای او ریلوے کالاہور سے سکھر سٹیشنز کادورہ،سہولتوں کاجائزہ

سی ای او ریلوے کالاہور سے سکھر  سٹیشنز کادورہ،سہولتوں کاجائزہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)چیف ایگزیکٹو ریلوے عامر علی بلوچ کی جنرل انسپکشن لاہور سے سکھر تک مختلف ریلوے سٹیشن پر سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

 روہڑی ریلوے سٹیشن پر کام میں غفلت برتنے پر تین افسروں کو معطل کردیا ،دوران انسپکشن بیس سٹالز کو چار لاکھ اسی ہزار جرمانہ اور چھتیس لاکھ کی ریکوری تین روز میں جمع کرانے کی ہدایت،چیف ایگزیکٹو کی ٹیکس کی مد میں دو کروڑ سے زائد واجبات پندرہ روز میں ادا کرنے کی ہدایت کی، واجبات ادا نہ کرنے پر تمام سٹالز کو بند کردیا جائے گا ،معاہدے سے زائد وقت ہونے پر 21 نمبر سٹال کو بند کرنے کی ہدایت،سٹیشن سپرنٹنڈنٹ روہڑی فیاض احمد، سی ایم آئی سکھر غلام قادر بائیو اور ایچ ٹی آئی روہڑی اعجاز علی کو معطل کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں