نارنگ منڈی:تجاوزات کی بھرمار،شہرسے گزرنامحال

نارنگ منڈی:تجاوزات کی  بھرمار،شہرسے گزرنامحال

نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)شہر کی مرکزی شاہراہ خرم گلفام پارک یونس روڈصدر بازار ریل بازار میں تجاوزات کی بھرمارسے گزرنا شہریوں کا گزرنامشکل ہو چکا۔

 ریڑھی بان سارے دن کا کوڑاکرکٹ اکٹھاکرکے مین شاہراہ، بینکوں اور تعلیمی اداروں کے سامنے پھینک دیتے ہیں ،جس سے ہر طرف گندگی کے انبارلگے ہیں، ریڑھی بانوں، ٹھیلے والوں اوردکانداروں نے شاہراہوں، بازاروں میں قبضہ جمارکھا ہے ، جس سے ہسپتالوں میں جانے والے مریضوں اور سکول وکالجز میں جانے والے طلبہ و طالبات کو شدید پریشانی کاسامناکرناپڑتاہے اور پیدل چلنا بھی مشکل ہو چکا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں