سانگلاہل:لاکھوں افراد ریلوے کی سفری سہولیات سے محروم

سانگلاہل:لاکھوں افراد ریلوے کی سفری سہولیات سے محروم

سانگلا ہل( تحصیل رپورٹر)لاہور فیصل آباد ریلوے سیکشن کا بڑا ریلوے جنکشن سانگلاہل ہے ۔

تحصیل بھرکی آبادی لاکھوں نفوس پر مشتمل ہے ، لیکن افسوس کہ تاریخی اہمیت کے حامل شہر کے باسیوں کو کوئی بھی موزوں سفری سہولت میسر نہیں، لوگ بسوں اور ویگنوں پر بھیڑ بکریوں کی طرح سفر کرتے ہیں، سانگلا ہل جنکشن سے مسافر لاہور ،کراچی، راولپنڈی اور سرگودھا کی جانب ٹرینیں چلتی تھیں، سانگلا ہل ریلوے کی آمدن کا بڑا ذریعہ ہے ، لیکن افسوس کہ تاریخی اہمیت کے حامل شہر کو ریلوے نے نظر انداز کر دیا ہے ، اس سٹیشن سے رچنا ایکسپریس جو لاہور سے فیصل آباد اور سرگودھا ایکسپریس لاہور سے سرگودھا چلتی تھی اور گردونواح کے لاکھوں نفوس استفادہ کرتے تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں