خواجہ عمران نذیر کا قذافی سٹیڈیم میں پارک فیلڈ ہسپتالوں کا دورہ

 خواجہ عمران نذیر کا قذافی سٹیڈیم میں پارک فیلڈ ہسپتالوں کا دورہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے قذافی سٹیڈیم میں پارک کئے گئے فیلڈ ہسپتالوں کا دورہ کیا اور ڈائیگناسٹک فیسلیٹیز کے اجرا کے لئے تمام تیاریوں کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر نے کہا وزیراعلیٰ آج 30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں، ڈائیگناسٹک فیسلیٹیز کا افتتاح کریں گی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان، سی ای او پی ایچ ایف ایم سی ڈاکٹر عاصم الطاف اور پی ڈی پی ایم یو میاں طارق صوبائی وزیر صحت کے ہمراہ تھے ۔خواجہ عمران نذیر نے مزید کہا افتتاح کے بعد صوبہ بھر میں فیلڈ ہسپتال کام کرنا شروع کردیں گے ، فیلڈ ہسپتالوں کے بعد کلینکس آن ویلز بھی جلد شروع کردیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں