وزیر صحت کی زیر صدارت پی ہوٹا مانیٹرنگ اتھارٹی کا اجلاس

وزیر صحت کی زیر صدارت پی ہوٹا مانیٹرنگ اتھارٹی کا اجلاس

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی(پی ہوٹا) ہیڈ آفس میں مانیٹرنگ اتھارٹی کا 29 واں اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران ذیلی ایگزیکٹو، لیگل، فنانس، ایچ آر اور پروکیورمنٹ کمیٹیوں کے قیام کیلئے برین سٹارمنگ کی گئی۔اجلاس کے دوران سٹاف کی بھرتی اور کنٹریکٹ پالیسی 2004 اپنانے کی منظوری دی گئی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو آٹومیشن پر لے جائیں گے ،اسکی استعدادکار بھی بڑھا رہے ہیں۔ پی ہوٹا میں پروکیورمنٹ و دیگر قانونی معاملات میں شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے مختلف کمیٹیوں کو فعال کر دیا گیا ،انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کیلئے سخت قانون سازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے پی ہوٹا کو انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں