گھریلو حالات سے تنگ باپ کی بیٹے کو مار کر خود کشی

گھریلو حالات سے تنگ باپ کی بیٹے کو مار کر خود کشی

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)نولکھا نجی ہوٹل میں گھریلو حالات سے تنگ باپ کا بیٹے کو مار کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرنے کا معاملہ پیش آگیا۔

تفصیلات کے مطابق دانش نے بیٹے ایان کے ہمراہ ہوٹل کا کمرہ بک کیا اور بند کمرے سے باہر نہ آنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رابطہ کیا، پولیس اور فرانزک ٹیموں کی طرف سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے ،تحقیقات و کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں