ایپکا ننکانہ کی مطالبات کی منظوری کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال

 ایپکا ننکانہ کی مطالبات کی  منظوری کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال

ننکانہ صاحب(خبر نگار)صوبائی صدر ایپکا پنجاب ظفر علی خاں کی کال پر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) ضلع ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام۔۔۔

 لیوان کیشمنٹ میں کمی کے نوٹیفکیشن کو واپس کرانے سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پر ضلعی صدر حاجی محمدا کرم گجر،چودھری وقار علیم، مشتاق احمد سیال، ذکا حسین چوہان، محمد عمران تارڑ، غضنفر علی ودیگر نے بتایا مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاجی شیڈول ترتیب دیا گیا ہے ، 15مئی کو احتجاجی ریلیاں اور دھرنے ، 22مئی کو پھر قلم چھوڑ ہڑتال جبکہ 29مئی کو صوبہ بھر کے ملازمین ڈپٹی کمشنر آفسز کے سامنے احتجاجی دھرنے اور ریلیاں نکالیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں