کمسن کی بیرون ملک سے بازیابی کیلئے مزید 1ماہ کی مہلت

کمسن کی بیرون ملک سے بازیابی کیلئے مزید 1ماہ کی مہلت

لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کمسن بچے کی بیرون ملک سے بازیابی کے لیے حکومت کو ایک ماہ کی مزید مہلت دیدی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے بچے کی ماں رابعہ کی درخواست پر سماعت کی دوران سماعت وکیل وفاقی حکومت اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بچے کی بازیابی کے لیے مزید مہلت مانگی لی ،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے کہاکہ تین سال سے بچوں کا کیس پڑا ہوا، ہر پیشی پر ایک نئی بات بتاتے ہیں ،ہمیں خود بھی شرمندگی ہوتی ہے ، یہ خواتین ہر بار دھکے کھا کر یہاں آتی ہیں ،ایڈووکیٹ جنرل صاحب آپ ہمیں اس کا حل بتائیں ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ اس حوالے سے فیملی کورٹ آرڈر کرے تو معاملہ جلدی حل ہو جائے گا۔ بیلجیم والے فیملی کورٹ کے آرڈرز کو تسلیم کرتے ہیں، ایسا دیکھا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کی نسبت فیملی کورٹ کے فیصلوں پر زیادہ تیزی سے عملدرآمد ہوتا ہے ،وفاقی حکومت کے وکیل نے کہاکہ وزارت داخلہ اس پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے ، ہم نے ایڈیشنل سیکرٹری کو بیلجیم بھیجا ہے ،دونوں وزارتیں اس پر مل کر کام کر رہی ہیں ،انہوں نے وزارت خارجہ کے خلاف کچھ کرنا ہے یا بچے واپس لانے ہیں ؟ چیف جسٹس نے کہاکہ آپ عجیب بات کر رہے ہیں، تین سال سے یہ لوگ دھکے کھا رہے ہیں ،اگر وزارت خارجہ کے خلاف نہ بولیں تو کیا کریں ؟ عدالت نے وفاقی حکومت کو بچے کی بازیابی کے لیے مزید ایک ماہ کی مہلت دیدی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں