طلبہ کو بائیکس کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کل ہوگی

طلبہ کو بائیکس کی فراہمی  کیلئے قرعہ اندازی کل ہوگی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) طلبہ کو 20 ہزار بائیکس کی فراہمی کے لئے قرعہ اندازی کل 10 مئی کو کی جائے گی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں طلبہ کو 20 ہزار بائیکس فراہمی سکیم پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ بائیکس سکیم کی دس مئی کو بیلیٹنگ کرائی جائے گی۔ وزیرٹرانسپورٹ نے کہا کہ بائیکس سکیم میں طلبہ نے غیرمعمولی دلچسپی دکھائی، پونے دو لاکھ سے زائد سٹوڈنٹس نے بائیکس کے لیے اپلائی کیا جبکہ ای بائیکس کیلئے اپلائی کرنے والی فی میل سٹوڈنٹس کی تعداد میل سٹوڈنٹس سے کہیں زیادہ ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں