ذخیرہ اندوزوں ، سمگلروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

ذخیرہ اندوزوں ، سمگلروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)پنجاب حکومت کا مہنگائی پر قابو پانے کا نیا فارمولہ بنا دیا،پنجاب بھر میں اشیائے ضروریہ ذخیرہ اور سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا۔

ڈائریکٹوریٹ صنعت کی طرف سے پنجاب کے 36 ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا ۔ مراسلہ متن کے مطابق چینی، چاول ،دالوں،کھاد و دیگر کاروبار کرنے والے افراد کی فہرست بھی فراہم کر دی گئی ،اس میں 40 افراد کے سٹور سیل کرنے کے لئے فہرست جاری ہے ،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی سے مہنگائی کم کرنا ہے ، ذخیرو اندوزوں کی فہرست کے مطابق لاہور، راولپنڈی، گجرات، جہلم، ملتان، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، بہاولپور، ،ساہیوال، قصور ،ننکانہ ،شیخوپورہ سمیت دیگر شہروں میں سٹاکسٹ کے سٹورموجود ہیں ۔ذرائع کے مطابق سرکاری اداروں نے ایسے افراد کی فہرست دے دی جن کا بڑا کاروبار ہی نہیں ۔کاروباری افراد نے شکوہ کیا ہے کہ حکومت بڑے سٹاکسٹ اور سمگلرز کو پکڑے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں