9مئی پاکستان کی تاریخ کا شرمناک دن ہے:عظمیٰ بخاری

9مئی پاکستان کی تاریخ کا شرمناک دن ہے:عظمیٰ بخاری

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ہولناک، افسوسناک اور شرمناک دن ہے، وہ لمحات یاد کرکے ہر محب وطن پاکستانی کا دل خون کے آنسو روتا ہے۔

 انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک سیاسی انتہا پسند گروہ نے افواج پاکستان پر چڑھائی کرنے کی منظم سازش کی، 9 مئی پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش تھی جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی ہے ،فوجی تنصیبات پر منظم پلاننگ سے حملے پاک فوج کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی سازش تھی، شہدا کے مجسموں کو جلایا گیا ،یادگاروں کی توہین کی گئی ، پوری دنیا میں مہذب قومیں اپنے شہدا کو ماتھے کا جھومر سمجھتی ہیں لیکن انتہا پسندوں کے گروہ نے پاکستانی قوم کے فخر شہدا کے مجسموں کو بے دردی سے جلایا، شہدا کی تذلیل اصل میں ان کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی توہین کے مترادف ہے ۔دریں اثنا وزیر اطلاعات نے کہاہے کہ دو صوبے ، دو وزرا اعلیٰ،ترجیحات عوام کے سامنے ہیں، سوشل میڈیا ایپ ایکس پر بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاکہ صوبہ ڈوب رہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں