یوایم ٹی کا کانووکیشن، 1795 طلبہ میں ڈگریاں، میڈلز تقسیم

یوایم ٹی کا کانووکیشن، 1795 طلبہ میں ڈگریاں، میڈلز تقسیم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کا 26 واں کانووکیشن 2024 یو ایم ٹی کے جوہر ٹائون کیمپس لاہور میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر کل 1795 فارغ التحصیل طلباکو مختلف شعبوں میں ڈگریاں دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق 1257 بیچلرز، 90 ماسٹرز، 400 ایم ایس/ ایم فل اور 48 پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں۔مزید برآں، 13 پیٹرنز گولڈ میڈلز، 09 ریکٹرز سلور میڈلز، 04 ریکٹرز اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈز گولڈ میڈلز، 04 سرٹیفکیٹ آف ایکسیلنس، 03 سرٹیفکیٹ آف میرٹ، 01 یو ایم ٹی بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کے ساتھ نقد انعام 100,000 روپے ، 07 یو ایم ٹی بہترین سکول ٹیچر ایوارڈز کے ساتھ نقد انعام 25,000 روپے فی کس اور 06 ریسرچ پبلیکیشن ایوارڈز ایم ایس/ایم فل طلبا کے لیے تقسیم کیے گئے ۔کانووکیشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ بانی یو ایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مراد (شہید) کی یاد میں ان پر فلمائی گئی ڈاکو مینٹری بھی چلائی گئی۔ صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے کہاکہ یو ایم ٹی مستقبل کے بہترین لیڈرز پیدا کر رہی ہے، صدریو ایم ٹی اور ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے چیئرمین آئی ایل ایم ٹرسٹ/یو ایم ٹی ڈاکٹر احمد عمر مراد کو سووینئر پیش کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں