’جمہوریت، گورننس اور پائیداری‘ پردو روزہ کانفرنس

 ’جمہوریت، گورننس اور  پائیداری‘ پردو روزہ کانفرنس

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام ’’جمہوریت، گورننس اور پائیداری‘‘کے موضوع پر دو روزہ ہائبرڈ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا انعقادالرازی ہال میں کیا گیا۔

سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی، ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، خالد تیمور اکرم ، پروفیسر ڈاکٹر ارم خالد، فیکلٹی ممبران، محققین اور طلبہ طالبات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں مقررین نے جمہوری طرز عمل اور حکمرانی کے خیال پربات چیت کی۔مقررین نے اس بات کو اجاگر کیا کہ نہ صرف مشرق بلکہ مغرب میں بھی جمہوری اصولوں پر نظر ثانی کی جارہی ہے ۔ کانفرنس  میںمصنوعی ذہانت کے استعمال اور جدیددور میں انفارمیشن مینجمنٹ کے استعمال پر روشنی ڈالی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں