اساتذہ کی قلت پوری کرنے کے لئے طریقہ کار طے

اساتذہ کی قلت پوری کرنے کے لئے طریقہ کار طے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)اساتذہ کی نئی بھرتی سے پہلے ریشنلائزیشن کی جائے گی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی قلت پوری کرنے کا طریقہ کار فائنل کرلیا۔

تفصیل کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی شارٹیج کو پورا کرنے کے لئے حکمت عملی بنا لی گئی ۔ اساتذہ کی نئی بھرتی کرنے سے پہلے ریشنلائزیشن کی جائے گی ۔جن سکولوں میں اساتذہ کی تعداد زیادہ ان کو ضرورت والے سکولوں میں لگایا جائے گا ۔سکول انفارمیشن سسٹم کے مطابق ایک سکول میں 495 طلبہ پر 34 ٹیچر ہیں، دوسرے سکول میں 610 بچوں پر 32 ٹیچر ہیں ۔ اس طرح صوبے کے اکثر سکولوں میں کئی اساتذہ کم اور کہیں ضرورت سے زیادہ ہیں۔وزیر تعلیم سکول رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ ریشنلائزیشن سے 25 ہزار اساتذہ کی شارٹیج کا بندوبست کرلیا، اس سے اربوں روپے کا فائدہ ہوگا۔ریشنلائزیشن کے لئے طریقہ کار فائنل کرلیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں