تمباکو نوشی ہائی بلڈ پریشر کے بعداموات کی دوسری بڑی وجہ
لاہور(اپنے سٹاف ر پورٹر سے)پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے کہا تمباکو نوشی دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر کے بعداموات کی دوسری بڑی وجہ ہے۔۔۔
تمباکو کے استعمال سے منہ،پھپھڑوں کا کینسر، دل کی بیماریاں برین سٹروک،شوگر جیسے مرض بڑھ رہے ہیں اور پاکستان میں ہر سال 2لاکھ سے زائد افراد تمباکو نوشی کے استعمال سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے موت کے منہ میں جارہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں پروفیسر الفرید ظفر نے کہا پاکستان میں ہر سال18 سال سے کم عمر تقریباً1200سے 1500بچے تمباکو نوشی کا آغاز کرتے ہوئے اپنے اندر زہر انڈیلتے ہیں لہٰذااگر یہ رجحان اسی طرح بڑھتا رہا تو ملک میں دل اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کی شرح میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہوجائے گا۔پاکستان میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے اور3کروڑ افراد سگریٹ پینے کی عادت میں مبتلا ہیں۔