گورودوارہ بھائی کرم سنگھ کی بحالی و تزئین و آرائش کا آغاز

گورودوارہ بھائی کرم سنگھ کی بحالی و تزئین و آرائش کا آغاز

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)متروک وقف املاک بورڈ اور والڈ سٹی اتھارٹی کے اشتراک سے سکھ مذہب کے قدیمی گوردوارہ بھائی کرم سنگھ کی بحالی و تزئین و آرائش کے منصوبہ کا آغاز کر دیا گیا۔

 چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطا الرحمٰن نے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑہ کے ہمراہ سنگ بنیاد رکھا، سیکرٹری بورڈ فرید اقبال، ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی کامران لاشاری، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللّٰہ کھو کھرد و دیگر افسران اور سکھ رہنماانکے ہمراہ موجود تھے۔ چیئرمین بورڈ سید عطاالرحمن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہلم میں واقع 2کنال رقبہ پر محیط گور و دوارہ کی تزئین وآرائش کے لیے ٹرسٹ بورڈنے 109ملین مختص کیے ہیں ۔جبکہ گو ردوارہ کی اصل شکل میں بحالی کے لیے والڈ سٹی اتھارٹی اپنی خدمات انجام دے رہی ہے ۔ گورودوارہ کی بحالی دنیا بھر کی سکھ براداری کے لیے امن اور محبت کا پیغام ہے ۔سردار رامیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق پاکستان میں بسنے والے تمام سکھ و ہند وبرادری کو مکمل سہولیات و مراعات دی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں