پٹرولیم مصنوعات سستی ، پردیسی زیادہ کرایہ دینے پرمجبور

پٹرولیم مصنوعات سستی ، پردیسی زیادہ کرایہ دینے پرمجبور

لاہور(سٹاف رپورٹرسے، ایجوکیشن رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک نہ پہنچ سکے، محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کی طرف سے تاحال کرایوں میں کمی نہ کی جاسکی۔۔۔

انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کے پرانے کرائے تاحال برقرار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک نہ پہنچ سکے ۔ لاہور لاری اڈہ بادامی باغ سے چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ میں ملتان کا کرایہ 1400، خانیوال 1300 ،میاں چنوں 1200، چیچہ وطنی 900، ساہیوال 800 ، اوکاڑہ 700 ،کوٹ مٹھن اور راجن پور 2000 جبکہ جام پور کا کرایہ 1900 روپے وصول کیا جارہا ہے۔ اسی طرح جتوئی، علی پور اور شاہ جمال کا 1600 روپے ، جلال پور 1700، تونسہ شریف 1800، کوٹ اددو 1700 روپے کرایہ وصول کیا جارہا ہے ، سرگودھا 1100، جوہر آباد کا 1400 روپے، میانوالی کا کرایہ 1750 روپے وصول کیا جارہا ہے ۔دریں اثنا 8 بس اڈے پر اوور چارجنگ اور ٹکٹوں کے لیے اضافی پیسے دینے کی شکایات کے انبار لگ گئے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ کئی کئی گھنٹے ٹکٹ کے خوار ہونا پڑ رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں