پری مون سون :انڈر پاسز کی مشینری فعال رکھنے کی ہدایت

پری مون سون :انڈر پاسز کی مشینری فعال رکھنے کی ہدایت

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)شہر لاہور میں رات بارش کی پیشگوئی، ایم ڈی واسا غفران احمد نے پری مون سون بارشوں کے پیش نظر شہر بھر کے مختلف انڈر پاسز کا معائنہ کیا۔۔۔

 مال روڈ انڈر پاس،دھرم پورہ انڈر پاس، شالیمار انڈر پاس، مغلپورہ انڈر پاسز کا معائنہ کیا، ایکسین زوہیب نے ایم ڈی واسا غفران احمد کو تفصیلی بریفنگ دی، غفران احمد نے تمام پمپس و جنریٹرز کی فعالیت کا جائزہ لیا، ایم ڈی واسا نے پری مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام انڈر پاسز کی مشینری کو مکمل فعال رکھنے کی ہدایات دیں۔تمام جنریٹرز کو سٹینڈ بائی رکھنے اور فیول کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔غفران احمد نے واسا لاہور کو پیشگی انتظامات مکمل رکھنے کے احکامات دے دیئے کہ تمام سٹاف و مشینری مکمل الرٹ رہیں، تمام ڈسپوزل سٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھا جائے، بارشوں کی صورت میں تمام انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں کو فی الفور کلیئر کرنے کی ہدایات دیں، ایم ڈی واسا نے عید کی خوشیاں عوامی خدمت میں قربان کرنے پر تمام افسران و عملے کی خدمات کو بھی سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں