جعلی ویزے پر برازیل جانے کی کوشش میں 3 مسافرآف لوڈ

جعلی ویزے پر برازیل جانے کی  کوشش میں 3 مسافرآف لوڈ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ایف آئی اے امیگریشن لاہور کی کارروائی۔جعلی ویزے پر برازیل جانے کی کوشش کرنے والے تین مسافروں کو اف لوڈ کر دیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور کے مطابق جلال حسین، زیتران موسیٰ اور اقبال حسین جعلی ویزے پر برازیل جا رہے تھے ۔پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات چیک کرنے پر تینوں کا ویزہ جعلی نکلا۔آف لوڈ ہونے والے مسافروں نے بتایا کہ انہوں نے جعلی ویزہ ساجد نامی ایجنٹ سے لیا تھا،تین مسافروں کو آف لوڈ کر کے اینٹی ہیومین سرکل کے حوالے کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں