پنجاب پروکیورمنٹ رولز 2014 میں ترمیم کی تجویز

پنجاب پروکیورمنٹ رولز 2014 میں ترمیم کی تجویز

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات / قانون ملک صہیب احمد بھرتھ اور صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت لیجسلیٹو و نجی کاری کمیٹی برائے کابینہ کا اجلاس۔۔۔

 اجلاس میں کابینہ کمیٹی کو بھیجے گئے دس ایجنڈوں کا جائزہ لیا گیا، متعلقہ محکموں کے افسران نے صوبائی وزرا کو بریفنگ دی، پنجاب پروکیورمنٹ رولز 2014 میں ترمیم کی تجویز دی گئی،پنجاب میں سب انسپکٹر اور انسپکٹر کو بھرتی کرنے کے رولز کا جائزہ لیا گیا،پنجاب ایکسپلوسیو رولز 2024 کا جائزہ لیا گیا،وقف، ٹرست اور کوآپریٹو ایکٹ 2023 کے لیگل ڈرافٹ کا جائزہ لیا گیا،پنجاب فرانزک ایکٹ 2024 کا جائزہ لیا گیا، نیشنل ہائی وے ، ٹریفک پولیس، موٹروے پولیس اور پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو پپلک گاڑیوں کی فٹنس کو چیک کرنے کا اختیار دینے کا جائزہ و منظوری دی گئی، وائس چانسلر زکی تعیناتی کے لیے سرچ کمیٹی کو سفارشات کا جائزہ و منظوری دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں