پرنسپل جنرل ہسپتال سے نئی تعینات ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کی ملاقات

پرنسپل جنرل ہسپتال سے نئی تعینات ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کی ملاقات

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر الفرید ظفر سے لاہور جنرل ہسپتال میں نئی تعینات ہونے والی ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ زمرد خورشید نے ملاقات کی۔۔۔

 جس میں مریضوں کی بہتر نگہداشت، وارڈ مینجمنٹ،ڈسپلن، حاضری اور ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ رکھنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر فریاد حسین بھی موجود تھے ۔ پروفیسر الفرید ظفر نے گفتگو میں کہا صحت سہولت کارڈ کے بارے میں مریضوں اورلواحقین کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے سسٹر انچارج کو پابند بنائیں تاکہ ہسپتال میں داخل مریض اس سہولت سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے مفت علاج حاصل کر سکیں۔ انہوں نے ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ وہ شعبہ ایمرجنسی سمیت تمام ڈیپارٹمنٹس کا دن میں کم از کم دو مرتبہ راؤنڈ کر کے موقع پر صورتحال کا جائزہ لیں اور ڈسپلن، حاضری اور ریکارڈ کو چیک کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں