نائجیریا کے اعلیٰ سطح کے وفد کا لوکل گورنمنٹ فنڈ کا دورہ

نائجیریا کے اعلیٰ سطح کے وفد کا لوکل گورنمنٹ فنڈ کا دورہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)نائجیریا کے اعلیٰ سطحی وفد نے لوکل گورنمنٹ کا دورہ کیا اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گل نے وفد کو خوش آمدید کہا جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ارشد بیگ نے لوکل گورنمنٹ سسٹم اور ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ماریہ طارق نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔شکیل احمد میاں نے لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام جاری مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں میونسپل سروسز کے مختلف منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ 16پسماندہ دیہی تحصیلوں میں واٹر سپلائی، سیوریج کا تاریخی منصوبہ شروع کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں 200دیہاتوں میں سول ورک کا آغاز ہو چکا ہے ۔دریں اثناپاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اعلی ٰسطحی نائجیرین وفد نے پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے تحت جاری پروجیکٹس کا دورہ کیا۔وفد میں نائجیریا میں جاری ورلڈ بینک فنڈڈ ملٹی سیکٹورل کرائسس ریکوری پراجیکٹ کی ٹیم اور دیگر حکومتی عہدیدار شامل تھے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر مریدکے کا کہنا تھا کہ پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت میونسپل کمیٹی مریدکے کے ساتھ مل کر عوامی فلاح کے لئے بہت سے کام کئے گئے ہیں ۔جبکہ وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے میونسپل آفیسر نے بتایا کہ پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت پارکنگ شیڈ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ مشینری، پارک اور روڈز کے منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں