دفعہ 144:خوشاب میں پھلائی اورکاہو کے درخت کاٹنے پرپابندی
لاہور (کرائم رپورٹر)حکومت پنجاب نے خوشاب میں دفعہ 144 کا فوری نفاذ کرتے ہوئے پھلائی اور کاہو کے درخت کاٹنے پر پابندی لگا دی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق تمباکو کی بڑھتی مانگ کے باعث پھلائی اور کاہو کے درختوں کو تیزی سے کاٹا جارہا تھا، درختوں کی کٹائی سے وادی سون کے ماحولیاتی نظام کو شدید خطرات لاحق ہیں، بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلوں کے خطرات بڑھا رہی ہے ، پابندی کا اطلاق ضلع خوشاب میں پھلائی اور کاہو کے درختوں کی کٹائی اور ضلع سے باہر نقل و حمل پر ہوگا۔