ریپوٹاج کا 15ممالک کے بعدپاکستان میں دفتر کا افتتاح

ریپوٹاج کا 15ممالک کے بعدپاکستان میں دفتر کا افتتاح

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دبئی بیسڈرریپوٹاج پراپرٹی گروپ کی جانب سے پاکستان آفس کا شاندار افتتاح کردیا گیا ہے۔

یہ گروپ اس سے پہلے دبئی سمیت دیگر15ممالک میں 50سے زائد پراجیکٹس سمیت اسٹیٹ ڈویلپرز سے متعلقہ دیگر اہم خدمات فراہم کرچکا ہے ریپوٹاج پراپرٹی گروپ لاہور میں لوکل پراجیکٹس کے ساتھ ساتھ دبئی کے پراجیکٹس پر بھی نہایت پرکشش آفرز کی دستیابی ممکن  بنائے گا۔ ریپوٹاج پراپرٹی گروپ کی DHA فیزVIII میں آفس افتتاح کی شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں ریپوٹاج کے سی ای او عاصم افتخار، ایم ڈی فیصل افتخار، گروپ چیف اپریٹنگ آفیسرمعاویہ شرفی اور برینڈ ایمبسیڈر ریپوٹاج پراپرٹی گروپ پاکستان کے مشہور کرکٹراحمد شہزاد نے خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ پراپرٹی ٹائیکونز، ڈیلرز، میڈیا نمائندگان سمیت سماجی ومذہبی معززین کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ریپوٹاج پراپرٹی گروپ کی پاکستان میں لائونچنگ اسٹیٹ ڈویلپرز کی دنیا میں ایک شاندار اضافہ ہے جو اہلیان لاہور سمیت پاکستان بھر کے عوام کو پراپرٹی سے متعلقہ بااعتماد، جدید اور بین الاقوامی معیار کے عین مطابق خدمات کی فراہمی ممکن بنائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں