قادیانی ریاستی رٹ کو چیلنج کررہے ہیں: عبداللطیف خالد

قادیانی ریاستی رٹ کو چیلنج  کررہے ہیں: عبداللطیف خالد

لاہور (سیاسی نمائندہ) عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور منکرین ختم نبوت کے مختلف حربوں کا مقابلہ و محاسبہ مجلس احرار اسلام کا طُرئہ امتیاز ہے۔

قادیانیوں کو پوری امت اور پارلیمنٹ نے غیر مسلم اقلیت قرار دے رکھا ہے لیکن قادیانی اپنے کفر کو اسلام کا نام دے کر مسلمانوں کے حقوق غصب کررہے اور ریاستی رٹ کو چیلنج کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے لاہور کے ایک روزہ دورہ کے دوران مرکزی دفتر احرار نیو مسلم ٹاؤن میں قیادت اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا حکمران اور فتنہ پرور عناصر کان کھول کر سن لیں کہ شہدائے تحفظ ختم نبوت کا مقدس خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں