پی ایچ اے کو 2 ارب 35 کروڑ ارب روپے کی ریکارڈ آمدن

پی ایچ اے کو 2 ارب 35 کروڑ ارب روپے کی ریکارڈ آمدن

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور کو مالی سال 2023-24 میں مختلف کاروباری منصوبہ جات سے 2.35 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن حاصل ہوئی جو 2022-23 میں کمائے گئے 1.60 ارب سے 75 کروڑ روپے زیادہ ہے۔

ایک بیان میں ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو نے بتایا کہ شعبہ مارکیٹنگ نے 23-2022 میں کمائے گئے 1.19 ارب روپے کے مقابلے میں 24-2023 میں 1.44 ارب روپے کمائے ہیں۔ پی ایچ اے نے ڈیجیٹل سٹیمرز، ایل ای ڈی سکرینوں، شاپ بورڈز، کمرشل نرسریوں، گفٹ شاپس اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے نظرثانی شدہ این او سی کی فیسوں اور دیگر کاروباری اقدامات سے مالیاتی اہداف سے زائد آمدن حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے ملازمین کی محنت اور ادارہ جاتی اصلاحات سے ریونیو میں اضافہ کے ساتھ ساتھ اہل لاہور کو سرسبز ماحول کی فراہمی ممکن ہوئی ہے جس سے لاہور حقیقت میں پھولوں اور باغات کا شہر بن گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں