پی ٹی آئی والوں نے ایوانوں کو اکھاڑہ بنایا ہوا:سیف الملوک کھوکھر

پی ٹی آئی والوں نے ایوانوں کو اکھاڑہ بنایا ہوا:سیف الملوک کھوکھر

لاہور(سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا پی ٹی آئی سے وابستہ لوگوں کا سیاست اور جمہوریت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔۔۔

اس لئے انہوں نے ایوانوں کو اکھاڑہ بنایا ہوا ہے ،اپوزیشن والے اسمبلیوں سے تنخواہیں اور ٹی اے ڈی اے تو خوشی سے لیتے ہیں لیکن ان اسمبلیوں میں ریاست کے معاملات اور عوام کی مشکلات کے حل کیلئے بات کرنے کے بجائے انہوں نے ہلڑ بازی کو وتیرہ بنا لیا ہے ، پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے جو غلیظ زبان استعمال کی وہ قابل مذمت ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا سپیکر پنجاب اسمبلی نے بد ترین ہلڑی بازی اور غلیظ زبان کے استعمال میں ملوث اپوزیشن کے اراکین کے خلاف اپنے اختیارات کا درست استعمال کیا ہے کیونکہ ایوان کے تقدس کے لئے یہ اقدام نا گزیر تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں