ایل پی جی کی پالیسی نہ ہونے پراحتجاجی تحریک کا اعلان

 ایل پی جی کی پالیسی نہ ہونے پراحتجاجی تحریک کا اعلان

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)غیر معیاری سلنڈرز اور ایل پی جی کی واضح پالیسی نہ ہونے کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا گیا۔

ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن اور عوامی رکشہ یونین نے کل 3 جولائی اور آل پنجاب ایل پی جی ایسوسی ایشن نے 4 جولائی سے احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا۔ایل پی جی دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن پر ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن ،عوامی رکشہ یونین اور آل پنجاب ایل پی جی ایسوسی ایشن نے احتجاج کی کال دی، 3 جولائی کو لبرٹی چوک میں احتجاج سے تحریک کا آغاز کیا جائے گا ۔چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ 3 جولائی سے ملک گیر احتجاج شروع کررہے ہیں ،حکومت ایل پی جی کی فروخت کی واضح پالیسی دے ،غیر معیاری سلنڈرز کی وجہ سے حادثات ہورہے ہیں مگر ان کے خلاف کارروائی نہیں ہورہی ،ایل پی جی کی 80 فیصد دکانیں بند ہونے سے بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی ،ایل پی جی کی سرکاری قیمت 234 روپے ہے ،مارکیٹ میں 340 سے 350 روپے کلو مل رہی ہے ،مافیا غریب عوام کی جیبوں پرڈاکا ڈال رہا ،ارباب اختیار خاموش ہیں ، ایل پی جی کی بندش کے باعث رکشہ ڈرائیورز بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ آل پنجاب ایل پی جی ایسوسی ایشن کے صدر عبداللہ خان مہمند نے 4 جولائی کو احتجاج کا اعلان کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں