ڈی جی ایل ڈی اے ،ایم ڈی واسا کاشہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

ڈی جی ایل ڈی اے ،ایم ڈی  واسا کاشہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایم ڈی واسا غفران احمد کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، نکاسی آب کا جائزہ لیا۔

قرطبہ چوک، جی پی او چوک، لکشمی چوک، لکشمی ڈسپوزل اور گلشن راوی ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ کیا اور واسا کی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔ڈی جی کا کہنا تھا صوبائی دارالحکومت میں واسا کے 21 کیمپ لگائے گئے ہیں،واسا کی ٹیمیں چوبیس گھنٹے فیلڈ میں متحرک ہیں۔ ایم ڈی واسا نے بریفنگ دی ۔ علاوہ ازیں وائس چیئرمین واسا شہباز احمد نے بھی شہر بھر کا دورہ کیا،حسین چوک، ، لبرٹی چوک مون سون ایمرجنسی ریلیف کیمپ اور عثمان بلاک ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ کیا،نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں