مچھلی منڈی کے قیام کیلئے جگہ تبدیل، 5 ارب مختص

 مچھلی منڈی کے قیام کیلئے جگہ تبدیل، 5 ارب مختص

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) پنجاب حکومت نے شہر لاہور میں مچھلی منڈی کے قیام کے لئے جگہ تبدیل کر دی۔

بتایا گیا ہے کہ مذکورہ مچھلی منڈی پہلے سگیاں کے علاقہ میں بنائی جانی تھی لیکن اب یہ منڈی کاہنہ کاچھا میں واقع محکمہ فشریز کی اپنی ہی جگہ 13 ایکڑ 7 کنال پر تعمیر کی جائے گی جس کے لئے بجٹ میں 5 ارب روپے مختص کر دئیے گئے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مچھلی مارکیٹ کا ڈیزائن اور دیگر امور آئی کیپ سے تیار کر ائے جائیں گے جس کا حکم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پہلے ہی دے چکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں