شہر کے 58 مقامات پر بارش کا پانی جمع ہونے کا انکشاف

شہر کے 58 مقامات پر بارش  کا پانی جمع ہونے کا انکشاف

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)لاہور کے 58 مقامات پر بارشی پانی جمع ہونے کا انکشاف ہوا۔مون سون کے باقاعدہ آغاز سے قبل گرین بیلٹس کو سڑک کی سطح سے نیچے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اعلیٰ سطح اجلاس میں بارش کے بعد لاہور کی سڑکوں پر پانی کے نکاس میں مسائل کی نشاندہی ہوئی،شہر کی گرین بیلٹس کا سڑک سے اونچا ہونا مرکزی شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا۔پی ایچ اے انتظامیہ نے مبینہ طور پر گرین بیلٹس کو سڑک سے نیچے نہیں کیا۔ ماضی میں کمشنر لاہور نے پی ایچ اے ،ٹیپا اور واسا کو گرین بیلٹس سے متعلق ذمہ داری تفویض کی تھی۔ اب واسا اور پی ایچ اے کو گرین بیلٹس سڑک کی سطح سے نیچے کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں