باردانہ خورد برد،2 پاسکو اہلکاروں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست

باردانہ خورد برد،2 پاسکو اہلکاروں کی  ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست

لاہور(کورٹ رپورٹر)گندم باردانہ خورد برد کے معاملے میں 2 پاسکو اہلکاروں نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔۔۔

اسسٹنٹ پرچیز انسپکٹر حافظ نعمان ثاقب اور امیر علی نے درخواست میں موقف اپنایا درخواست گزار ملزم پاسکو جھنگ، چنیوٹ دفاتر میں تعینات تھے، کیس میں پانچ ملزموں نے عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے، 16 ہزار 850 گندم باردانہ بیگ خورد برد کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی اے جج فیصل آباد نے حقائق کے برعکس درخواست ضمانت خارج کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں