تنخواہ نہ ملنے پر میٹرو بس صفائی ملازمین کا کلمہ چوک میں احتجاج

تنخواہ نہ ملنے پر میٹرو بس صفائی  ملازمین کا کلمہ چوک میں احتجاج

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)میٹرو بس پر کام کرنے والے صفائی ورکرز پر ایک اور مصیبت آن پڑی، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی کنٹریکٹر کمپنی کی جانب سے تاحال ملازمین کو تنخواہ ادا نہیں کی گئی جس پر ملازمین نے کلمہ چوک میں احتجاج کیا۔

صفائی ورکرز نے احتجاج کرکے میٹرو بس کو معطل کر دیا جس کے سبب میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل رہی۔ صفائی کمپنی نے ورکرز کو تنخواہ نہ دی۔ میٹرو بس کے بیشتر صفائی ورکرز گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، ورکرز نے تنخواہ نہ ملنے تک صفائی کا کام کرنے سے انکار کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں